اے پی بی جے پی صدر کی آج ایم پدمانابھم سے ملاقات

   

امراوتی ۔ بی جے پی آندھرا پردیش میں پارٹی کو مستحکم کرنے کا آغاز کرچکی ہے ۔ اس سلسلہ میں فلمی اور سیاسی شخصیتوں سے رابطے کئے جا رہے ہیں۔ ریاستی بی جے پی صدر ایس ویر راجو نے حال ہی میں اداکارہ وانی وشواناتھ سے ملاقات کی تھی اور کل ہفتے کو وہ ایم پدمانابھم سے ملاقات کرنے والے ہیں۔