اے پی : تین مچھیرے لاپتہ

   

امراوتی ۔ آندھرا پردیش کے ضلع سریکا کلم میںونگارا منڈل کے مڈو ولاسا ذخیرہ آب میں تین مچھیرے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جملہ پانچ مچھیرے دو کشتیوں پر مچھلیاں پکڑنے کیلئے ذخیرہ آب میں گئے تھے ۔ ان میں سے دو مچھیرے ساحل پر واپس آگئے تاہم تین مچھیرے اب بھی سمندر میں لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور مقامی ریوینیو حکام وہاں پہونچ گئے ہیں اور انہوں نے ماہر پیراکوں کی خدمات حاصل کرتے ہوئے ان کی تلاش شروع کردی ہے ۔