اے پی: ججس کے جانے کے راستہ پر کسانوں کا انوکھا احتجاج

   

حیدرآباد۔ آندھراپردیش میں امراوتی کے کسانوں نے دارالحکومت کو غیرمرکوز کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔ کسان بڑی تعداد میں امراوتی کے تلایاپالم تا نلاپاڈو راستے کے دونوں جانب گھٹنوں کے بل ٹہر گئے۔یہ راستہ ججس کی روانگی کا ہے ۔کسانوں نے تین دارالحکومتوں پر تشویش کااظہار کیا۔ احتجاجیوں نے نعرہ بازی کی۔کسان اور ان کے ارکان خاندان، رشتہ داروں اور دوسروں نے یہ احتجاج کیا۔کسانوں نے مطالبہ کیا کہ تین دارالحکومتوں کے فیصلہ کو واپس لیاجائے ۔جے اے سی کنوینر سدھاکر نے کہا کہ حکومت نے انکی اراضیات دارالحکومت کیلئے لی تھیں نہ کہ سیاسی اکھاڑہ کیلئے ۔ حکومت نے یکطرفہ طورپر سی آرڈی اے بل کو منسوخ کیا ہے جس سے کسانوں کے مفادات متاثر ہوئے ہیں۔کسانوں نے مقامی رکن اسمبلی اے راما کرشنا ریڈی کے خلاف پولیس سے شکایت کی اور الزام لگایا کہ کسانوں کے ساتھ انہوں نے دغابازی کی ہے ۔