اے پی : رینیو کمپنی کا 82 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کا اعلان

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 13نومبر(یو این آئی) آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے سرگرم حکومت کو پہلی بڑی کامیابی ملی ہے ۔ سرکردہ قابلِ تجدید توانائی کمپنی رینیو نے ریاست میں 82 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔پانچ سال قبل ریاست سے نکلنے والی یہ کمپنی اب دوبارہ واپسی کر رہی ہے ، جس سے صنعتی حلقوں میں جوش و خروش کی نئی لہر دوڑ گئی ہے ۔ اس کا اعلان وزیر آئی ٹی نارا لوکیش نے اپنے ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ پر کیا۔