اے پی ساہیتہ اکیڈیمی کے نائب صدر ارکان کے انتخاب کے لئے احکام

   

حیدرآباد 13فروری (یواین آئی ) آندھراپردیش ساہیتہ اکیڈیمی کے نائب صدر ،ارکان کے انتخاب کے لئے احکام جاری کئے گئے ہیں۔کے انیک کو پہلے ہی اے پی ساہیتہ اکیڈیمی کا نیا صدرنشین مقر ر کیا گیا ہے ۔نائب صدر نشین کے طورپر اپلانائیڈو (ناول نگار)،وائی این اوما مہیشور راو (مرکزی ساہیتہ اکیڈیمی ایوارڈ یافتہ) ، ڈاکٹر کے پرتیب کمار(سرکردہ مصنف)، کے شیورام ( مصنف ) ، جگدھاتری (مصنف) ، (شاعر و گلوکار)، پی رجنی (شاعرہ)، این آدی نارائن، آرایم اومامہیشور راو، پی دکشنامورتی کو ارکا ن کے طور پر منتخب کرنے کے احکام جاری کئے گئے ہیں۔