حیدرآباد ۔ اے پی کے ضلع سریکاکلم میں سستی شراب پینے سے 25افراد بیمار ہوگئے ۔یہ واقعہ سوم پیٹ منڈل میں پیش آیا جس سے سنسنی پھیل گئی۔کل شب ان افراد نے یہ شراب پی تھی جس کے بعد ان کی صحت اچانک خراب ہوگی۔ان کو اسپتال منتقل کیاگیا۔ دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ان کو بہتر علاج کے لئے سریکاکلم کے جی جی ایچ منتقل کیاگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اپنی ابتدائی جانچ میں کہا کہ اوڈیشہ سے ان افراد نے یہ سستی شراب حاصل کی تھی جس کے استعمال کے بعد یہ افراد بیمارپڑگئے ۔
