حیدرآباد19 نومبر(یواین آئی ) اے پی ضلع سری ستیہ سائی میں سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ کنگاراپلی منڈل کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار ڈرائیور نے توازن کھودیا اور یہ کار ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔ ورنگل کے سافٹ ویر انجینئر جوڑا رمیا، گوپی ناتھ بچوں اوررشتہ داروں کے ساتھ بنگلورو سے حیدرآباد واپس ہورہے تھے کہ تیز رفتار کار ڈیوائیڈرسے ٹکراگئی۔