حیدرآباد 13 ستمبر ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر اے پی این چندرا بابو نائیڈو نے ریاست کے سات اضلاع میں سیلاب اور بارش کے نقصانات کا تخمینہ تیار کرنے میں مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کی سرزنش کی ہے ۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو جلد تخمینہ تیار کرنے کو کہا تھا جس میں تاخیر ہوئی ۔ حکام نے بتایا کہ جمعہ کی شام تک یہ تخمینہ تیار ہوجائیگا ۔ نائیڈو نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ پوری دلچسپی کے ساتھ نقصانات کا تخمینہ تیار کرکے پیش کریں۔