اے پی شراب اسکام کا نیا موڑ…..کاچارم کے گیسٹ ہاوز پر دھاوا، 11 کروڑ روپئے ضبط

   

حیدرآباد /30 جولائی ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش شراب اسکام کے معاملے میں ایک نیا موڑ آیا ۔ ریاست کی ایس آئی ٹی نے شمس آباد منڈل کے موضع کاچارم کے گیسٹ ہاوز میں دھاوا کرتے ہوئے 11 کروڑ روپئے نقد رقم ضبط کی ۔ تفصیلات کے مطابق شمس آباد منڈل کے موضع کاچارم میں واقع سلوچنا فارم گیسٹ ہاوز پر دھاوا کیا گیا جہاں 12 ڈبوں میں یہ رقم رکھی گئی تھی ۔ ایس آئی ٹی نے اس اسکام میں ملزمین کے مکانات اور دفاتر کی تلاشی کے دوران نقد رقم ضبط کی یہ اسکام مبینہ طور پر وائی ایس ار کانگریس پارٹی کی سابقہ حکومت کے دوران ہوا تھا ۔ عہدیدراوں نے تلاشی کے دوران شراب کی کثیر مقدار کو بھی ضبط کرلیا ۔ ایس آئی ٹی کے عہدیداروں نے بتایا کہ کیس راج شیکھر ریڈی کے کہنے پر نقد رقم اور شراب چھپائی گئی تھی جس کو ضبط کرلیا گیا ہے ۔ راج شیکھر ریڈی شراب اسکام کا ایک اہم ملزم ہے ۔ ایس آئی ٹی کے اہلکاروں نے ورون پرشوتم کی جانب سے دی گئی معلومات پر گیسٹ ہاوز میں تلاشی لی ۔ ورون پرشوتم اس کیس میں ملزم نمبر 40 ہے ۔ تحقیقاتی ٹیم نقدی چھانے کے معاملے کے دوران ملزمین چانکیہ اور ونئے کے کردار کی بھی جانچ کر رہی ہے ۔ راج شیکھر ریڈی اور چانکیہ کی ہدایت پر ورون نے 12 ڈبوں میں نقد رقم چھپائی تھی ۔ ایس آئی ٹی حکام کی پوچھ تاچھ کے دوران ورون نے مبینہ طور پر جرم کا اعتراف کیا اور نقد رقم اور شراب کے متعلق معلومات کا انکشاف کیا ۔ شراب اسکام 2019 اور 2024 کے درمیان ہوا تھا ۔ ش