اے پی: شوہر کی آنکھوں کے سامنے بیوی کی اجتماعی عصمت دری

   

حیدرآباد یکم مئی (یو این آئی) آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں رے پلی ریلوے اسٹیشن کے حدود میں شوہر کی آنکھوں کے سامنے بیوی کی اجتماعی عصمت دری کا واقعہ پیش آیا۔مزاحمت پر شوہر پر حملہ کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون اور اس کا شوہر کل شب ریلوے اسٹیشن پہنچے اور ریلوے پلیٹ فارم پر ہی سوگئے ۔تین افراد اس کو پلیٹ فارم سے گھسیٹ کر دور لے گئے اور اس کی اجتماعی عصمت دری کی۔انہوں نے بیوی کو بچانے کی کوشش کرنے والے اس کے شوہر پر حملہ کردیا۔متاثرہ اور اس کے شوہر کا تعلق اوڈیشہ سے ہے اور یہ دونوں مزدور ہیں۔پولیس نے ملزمین کی شناخت پرکاشم ضلع کے ایرگونڈاپالیم کے رہنے والوں کے طورپر کی ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔