اے پی ‘ ضلع و منڈل پریشد صدور نشین انتخاب کا اعلامیہ جاری

   

امراوتی 19 ستمبر : آندھرا پردیش میں اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے منڈل پرجا پریشد کے صدر و نائب صدر کے علاوہ ضلع پرجا پریشد کے صدر نشین و نائب صدور نشین کے انتخاب کیلئے اعلامیہ جاری کردیا۔ واضح رہے کہ ریاست میں آج 19 ستمبر کو ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی منعقد ہوئی ۔الیکشن کمشنر نیلم ساہنی نے بتایا کہ ایم پی پی کا انتخاب 24 ستمبر کو اور ضلع پریشد صدر نشین و نائب صدر نشین کا انتخاب 25 ستمبر کو سہ پہر 3 بجے عمل میں آئیگا ۔ اس سے قبل زیڈ پی ٹی سی ارکان صدر نشین و نائب صدر نشین کا انتخاب کریں گے ۔ حال میں حکومت نے پنچایت راج قانون میں ترمیم کی جس کے ذریعہ دوسرے ڈپٹی مئیر اور دوسرے نائب صدر نشین کا انتخاب کیا جائیگا ۔