حیدرآباد 31 مارچ : ( سیاست نیوز) : آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا کے چلاپلی پولیس اسٹیشن میں ایک زور دار دھماکہ ہوا ۔ جس میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس اہلکار دھماکہ خیز مواد کی جانچ کررہے تھے جو کسی بیرونی مقام سے اسٹیشن لایا گیا تھا ۔ زخمیوں میں ایک سب انسپکٹر دو کانسٹبلس اور ایک ڈرائیور زخمی شامل ہیں جنہیں فوری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ پولیس اسٹیشن کے اندر کا تمام فرنیچر اور پولیس اسٹیشن کے باہر گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔ چلاپلی انسپکٹر کے ایس راؤ نے اطلاع ملتے ہی پولیس اسٹیشن کا معائنہ کیا اور ایک مقدمہ درج کرکے دھماکہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ پولیس اسٹیشن میں دھماکہ کے بعد چلاپلی علاقہ میں کچھ دیر کیلئے سنسنی پھیل گئی تھی ۔ ش