اے پی ‘ طالبات کی عریاںو یڈیوز فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

   

انجینئرنگ کالج کے واش روم میں خفیہ کیمرہ نصب کیا گیا تھا ۔ طالبات کا رات بھر احتجاج
حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگسٹ ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش میں لڑکیوں کی عریاں ویڈیوز فروخت کرنے والے بدمعاش کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ایک انجینئرنگ کالج میں سینکڑوں طالبات کے رات دیر گئے تک احتجاج کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گرلز ہاسٹل کے واش روم سے یہ ویڈیوز حاصل کی جارہی تھیں ۔ گرلز ہاسٹل کے واش رومس میں خفیہ کیمرہ لگایا گیا تھا اور اس میں لڑکیوں کے ویڈیوز کو حاصل کرکے فروخت کیا جارہا تھا ۔ ضلع کرشنا کے گڈا والیرو میں واقع انجینئرنگ کالج میں جمعرات کی رات اچانک احتجاج پھوٹ پڑا ۔ اپنی عصمت کی سلامتی کیلئے پریشان سینکڑوں لڑکیوں نے نصف شب احتجاج کیا ۔ کالج کے گراؤنڈ میں جمع لڑکیوں نے انصاف کیلئے آواز بلند کی ۔ ذرائع کے مطابق لڑکیوں کے احتجاج پر پولیس کیمپس پہونچی ۔ پولیس نے لڑکیوں کے الزام پر خاطی بدمعاش وجئے کو گرفتار کر لیا اور اس کا لیاب ٹاپ اور سیل فون ضبط کرلیا گیا ۔ لڑکیوں کو جب اس اسکینڈل میں وجئے کے ملوث ہونے کا پتہ چلا تو لڑکیاں حملہ کرنے پہونچی ۔ احتجاج صبح کی اولین ساعتوں تک جاری رہا ۔ وجئے بھی انجینئرنگ کا طالب علم بتایا گیا جس پر (300) سے زائد ویڈیوز تیار کرنے کا الزام ہے جو ان ویڈیوز کو فروخت کررہا تھا ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ اس اسکینڈل میں ایک لڑکی وجئے کی مدد کررہی تھی جس نے لڑکیوں کے ہاسٹلز کے واش روم میں کیمرہ نصب کیا تھا جو وجئے کی شرمناک حرکت میں اس کی مدد کررہی تھی ۔ پولیس سارے معاملہ کی ہر زاویہ سے تحقیقات کررہی ہے ۔ع