یکم اکتوبر سے عمل کرنے ہائیکورٹ کو اطلاع
حیدرآباد ۔15 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) غریب مسلم خاندانوں کی لڑکیوں کی شادی کی امدادی اسکیم دلہن پر آندھراپردیش میں یکم اکتوبر سے عمل آوری ہوگی۔ آندھراپردیش ہائی کورٹ میں ایڈوکیٹ جنرل نے یہ اطلاع دی ۔ اقلیتی تنظیموں کی جانب سے درخواست داخل کرتے ہوئے شکایت کی گئی تھی کہ غریب لڑکیوںکی شادی پر امدادی اسکیم پر عمل آوری کو روک دیا گیا ہے ۔ حکومت سے ہائی کورٹ نے اسکیم روکنے کی وجوہات طلب کی جس پر ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ امدادی اسکیم دلہن پر یکم اکتوبر سے عمل کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ مستحق غریب خاندانوں کی لڑکیوں کی شادی کیلئے 50,000 روپئے سے ایک لاکھ روپئے تک کی امداد دی جائے گی۔ واضح رہے کہ آندھراپردیش حکومت نے جی او ایم ایس 47 مورخہ 10 ستمبر جاری کیا جس میں ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی اور اقلیت کی غریب لڑکیوں کی شادی کیلئے وائی ایس آر کلیانامستو اور وائی ایس آر شادی تحفہ اسکیمات کے تحت امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ جی او کے مطابق امدادی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اقلیتوں کیلئے امدادی رقم کو 50,000 سے بڑھاکر ایک لاکھ کیا گیا ۔ ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی اور دیگر زمرہ جات کیلئے بھی امدادی رقم میں اضافہ کیا گیا۔ حکومت نے اسکیم سے استفادہ کیلئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے ہیں۔ والدین کی ماہانہ آمدنی دیہی علاقوں میں 10,000 اور شہری علاقوں میں 12,000 روپئے ہونی چاہئے ۔ ر