اے پی لوک آیوکت قانون میں ترامیم کا بل اے پی اسمبلی میں منظور

   

امراوتی 26 جولائی ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش اسمبلی نے آج ایک بل منظور کرلیا جس کے تحت اے پی لوک آیوکت قانون 1983 میں ترامیم کی جائیگی ۔ ان ترامیم کے ذریعہ ایک ریٹائرڈ چیف جسٹس یا پھر ایک ریٹائرڈ ہائیکورٹ جج کو لوک آیوکت مقرر کیا جاسکے گا ۔ چونکہ بعض مرتبہ ریٹائرڈ چیف جسٹس یا برسر خدمت ہائیکورٹ جج کی دسیتابی مشکل ہوجاتی ہے اس لئے اس طرح کی ترامیم کی ضرورت درپیش ہوئی تھی جسے آندھرا پردیش اسمبلی میں آج منظوری دیدی گئی ۔ اے پی لوک آیوکت قانون کے سیکشن 3(1) میں یہ گنجائش ہے کہ ہائیکورٹ کے کسی برسر خدمت جج کو یا پھر کسی ریٹائرڈ چیف جسٹس کو لوک آیوکت مقرر کیا جانا چاہئے ۔ چیف منسٹر کی جانب سے پیش کردہ بل میں کہا گیا ہے کہ چونکہ بعض اوقات کی ان کی دستیابی مشکل ہوجاتی ہے اس لئے اس قانون میں ترمیم کی گئی ہے ۔