اے پی : مانکیہ ورا پرساد وائی ایس آر کانگریس میںشامل

   

امراوتی 9 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اے پی قانون ساز کونسل کے رکن و سابق وزیر ڈوکا مانکیہ ورا پرساد راو نے آج تلگودیشم سے مستعفی ہوکر وائی ایس آر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ مانکیہ ورا پرساد نے ایم ایل سی نشست سے استعفی بھی پیش کردیا ۔ انہوں نے چیف منسٹر و صدر وائی ایس آر کانگریس جگن موہن ریڈی سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ وہ جگن حکومت کی جانب سے اختیار کئے گئے ترقیاتی ایجنڈہ کا حصہ بننے وائی ایس آر کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔ تلگودیشم کے ایک اور سابق رکن اسمبلی ایس اے رحمن نے بھی جگن کی موجودگی میں وائی ایس آر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ رحمن نے ماہ ڈسمبر ہی میں تلگودیشم سے علیحدگی اختیار کرلی تھی ۔ وہ پہلے وشاکھاپٹنم اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے صدر نشین بھی رہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ 23 مئی کو ہونے والے بلدی انتخابات میں وشاکھاپٹنم مئیر کا عہدہ وائی ایس آر کانگریس کو حاصل ہوگا ۔ ڈی مانکیہ ورا پرساد نے کہا کہ وہ در اصل 2014 ہی میں وائی ایس آر کانگریس میں شامل ہونا چاہتے تھے تاہم کچھ وجوہات کی بناء پر تلگودیشم میں شامل ہوگئے تھے ۔