اے پی: مدن پلی سب کلکٹر آفس میں آگ لگ گئی

   

حیدرآباد 22 جولائی ( یو این آئی) آندھراپردیش انامیاضلع کے مدن پلی سب کلکٹرآفس میں بھیانک آگ لگ گئی۔ شارٹ سرکٹ سے لگی اس آگ کے نتیجہ میں دفتر میں رکھا سامان، فائلس اوردیگر اشیا جل کر خاکستر ہوگئیں۔اس واقعہ میں تحصیلدار دفترسے لائی گئی اراضیات سے متعلق فائلس،انتخابات سے متعلق فائلس اوردیگر ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔