اے پی :ملازمین کیلئے پی آر سی کا پیر کو اعلان جگن موہن ریڈی کا جائزہ اجلاس

   

حیدرآباد۔9۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں سرکاری ملازمین کیلئے پی آر سی کے اعلان کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔ امید ہے کہ چیف منسٹر جگن موہن ریڈی پیر کو پی آر سی اعلان کریں گے ۔ سرکاری ملازمین کی تنظیموں کو حکومت کے اعلان کا بے چینی سے انتظار ہے۔ چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے پی آر سی پر عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق حکومت ملازمین کو 34 فیصد فٹمنٹ کا اعلان کرسکتی ہے۔ تاہم سرکاری طورپر اعلان پیر کو کیا جائے گا۔ سرکاری ملازمین کی تنظیمیں مطمئن ہیں کہ جگن موہن ریڈی ان کے دیرینہ مطالبات کو قبول کریں گے ۔ ملازمین نے پی آر سی کیلئے ہڑتال کی دھمکی دی تھی۔ جگن موہن ریڈی کے برسر اقتدار آنے کے بعد ملازمین سے متعلق مسائل پر یکسوئی میں تاخیر کے سبب ناراضگی تھی ۔ ملازمین کی جے اے سی نے کہا ہے کہ اگر حکومت ان کی توقع کے مطابق پی آر سی کا اعلان نہیں کرتی تو احتجاجی لائحہ عمل کے مطابق ہڑتال کا آغاز کیا جائے گا جس میں سرکاری ملازمین اور اساتذہ حصہ لیں گے۔ سرکاری طور پر پی آر سی کی سفارشات کے بارے میں کوئی انکشاف نہیں کیا گیا ۔ ر