امراوتی /3 جنوری ( سیاست نیوز ) حکومت آندھراپردیش نے دشاء قانون پر عمل آوری کیلئے آئی اے ایس افسر ڈاکٹر کارتیکا شکلا اور آئی پی ایس آفیسر ایم دیپیکا کا تقرر کیا ہے ۔ یہ نئی ذمہ داریاں ان کے موجودہ عہدوں کے علاوہ ہوں گی ۔ یہ قانون خاتوین کے خلاف جنسی جرائم کے مقدمات کے تیز رفتار تحقیقات یقینی بنانے اور مجرمین کو اندرون 21سخت سزا دینے سے متعلق ہے ۔ تلنگانہ میں دشاء کیس کے بعد یہ قانون وضع کیا گیا ہے ۔