مچھلی پٹنم 9 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اے پی کے کرشنا ضلع میں کشتی ڈوبنے کا حادثہ پیش آیا جس میںچار مچھیرے غرقاب ہوگئے ہیں جبکہ دو لاتپہ بتائے گئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ 19 مچھیرے سمندر میں مچھلی پکڑنے کے بعد کل رات واپس ہو رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا اور کشتی ڈوب گئی ۔ 13 مچھیرے تیر کر بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ چار غرقاب ہوگئے ہیں اور دو لاپتہ بتائے گئے ہیں جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔