حیدرآباد۔23اگست (یواین آئی) آندھرا پردیش کے وزیر برائے شہری سپلائیز این منوہر نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں اسمارٹ رائس کارڈس کی تقسیم 25 اگست سے شروع ہوگی۔ پہلے دن نو اضلاع میں کارڈس تقسیم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ عمل 15 ستمبر تک چار مرحلوں میں تہوار کے ماحول میں مکمل کیا جائے گا۔ 25 اگست کو وجیانگرم، این ٹی آر، تروپتی، وشاکھاپٹنم، نیلور، سریکاکولم، مشرقی گوداوری ، مغربی گوداوری اور کرشنا اضلاع میں اسمارٹ کارڈس تقسیم کئے جائیں گے ۔