امراوتی 19 نومبر (پی ٹی آئی) آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (اے پی ایس آر ٹی سی) نے 350 الیکٹرک بسیں متعارف کرنے کا منصوبہ فی الحال ترک کردیا ہے۔ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی ہدایات پر اے پی ایس آر ٹی سی نے اپنا ٹنڈر منسوخ کردیا جو الیکٹرک بسوں کے حصول کے لئے ستمبر میں جاری کیا گیا تھا۔ ابتداء میں اُنھوں نے بیک وقت ایسی 1000 بسیں متعارف کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔