حیدرآباد12اکتوبر(یواین آئی) آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں انٹرمیڈیٹ کی ایک طالبہ نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔یہ طالبہ جس کی شناخت چندن پریہ کے طورپر کی گئی ہے ، انٹرسال دوم کی طالبہ تھی۔اس نے یہ انتہائی اقدام اُس وقت کیا جب وہ گھر میں تنہا تھی۔اس کی خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔