امراوتی ۔ /15 اپریل (پی ٹی آئی) آندھراپردیش ہائیکور ٹ نے ریاستی حکومت کے دو حکمناموں کو آج کالعدم کردیا جو تمام اسکولوں میں آئندہ تعلیمی سال 2020-21 ء سے اول تا چھٹویں جماعت انگریزی میڈیم متعارف کرنے کیلئے جاری کئے گئے تھے ۔ عدالت نے کہا کہ یہ دونوں حکمنامے قومی تعلیمی پالیسی قانون 1968 ء کے مغائر ہیں ۔ہائیکورٹ نے زور دے کر کہا کہ اسکولوں میں ذریعہ تعلیم بالخصوص آٹھویں جماعت تک مادری زبان میں ہونا چاہئیے جس کا قومی پالیسی برائے تعلیم قانون 1968 ء میں تذکرہ کیا گیا ہے ۔