اے پی میں آؤٹ سورس ملازمین کیلئے کارپوریشن

   

کنٹراکٹ ملازمین کو تنخواہوں کے بعد عہدیداروں کی تنخواہوں لینے جگن کا مشورہ

امراوتی 12 نومبر (پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اپنے پرنسپال سکریٹری پراوین پرکاش کی مساعی سے اتفاق کرتے ہوئے منگل کو کہاکہ تمام کنٹراکٹ اور آؤٹ سورسیس ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے بعد ہی وہ اپنی تنخواہیں حاصل کریں۔ نوتشکیل شدہ آندھراپردیش کارپوریشن برائے آؤٹ سورسڈ ملازمین کے ویب پورٹل کا افتتاح کرنے کے بعد جگن موہن ریڈی نے کہاکہ ہمیں ایک ایسے مرحلے پر پہونچنا چاہئے جہاں تمام عہدیدار اپنے آؤٹ سورسڈ اسٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی کے بعد اپنی تنخواہیں حاصل کریں۔ جگن موہن ریڈی نے کہاکہ ہم نے آؤٹ سورس ملازمین کے لئے ایک منفرد مخصوص کارپوریشن قائم کیا ہے تاکہ ان کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جاسکے۔ چیف منسٹر جگن نے کہاکہ آؤٹ سورسنگ کے ذریعہ پُر کئے جانے والے تمام سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں، درج فہرست طبقات و قبائیل، پسماندہ طبقات اور اقلیتی طبقات کے لئے محفوظ رہیں گے۔