اے پی میں ایس ایس سی سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان

   

Ferty9 Clinic

لڑکوں کے بہ نسبت لڑکیوں کو سبقت، وزیر تعلیم سریش کا خطاب

حیدرآباد /14 جولائی ( سیاست نیوز ) ریاست آندھراپردیش میں گذشتہ ماہ جون میں منعقدہ ایس ایس سی سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا ۔ ریاستی وزیر تعلیم آندھراپردیش مسٹر اے سریش نے ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج جاری کئے اور بتایا کہ ایس ایس سی سپلیمنٹری نتائج کا اوسط 66.15 فیصد رہا ۔ ان امتحانات میں ریاست بھر سے جملہ 36,923 طلباء و طالبات نے شرکت کی تھی اور 24.425 طلبا ئو طالبات نے کامیابی حصال کی ۔ جاری کردہ ایس ایس سی سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج میں لڑکوں کے مقابلہ میں لڑکیوں کو ہی سبقت حاصل رہی ۔ لڑکیوں کے نتائج کا اوسط 66.6 فیصد رہا اور لڑکوں کے نتائج کا اوسط 55.77 فیصد رہا ۔ وزیر تعلیم مسٹر اے سریش نے بتایا کہ امتحانات ایس ایس سی کے میمورنڈم آف مارکس دو یوم میں ویب سائیٹ پر دستیاب رکھے جائیں گے اور طلباء و طالبات اپنے میمورنڈم آف مارکس ویب سائیٹ www.bseap.org کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ کرلے سکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے نشانات کی دوبارہ گنتی کروانے کے خواہشمند طلباء و طالبات فی مضمون کیلئے 500 روپئے فیس ادا کرکے اندرون سات یوم اپنی درخواستیں پیش کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مختصر مدت میں امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا تاکہ کامیاب طلباء و طالبات کو انٹرمیڈیٹ کورسیس میں داخلوں کیلئے مدد حاصل ہوسکے ۔