پلا ( اے پی ) آندھرا پردیش کے ایلورو میں ماہ ڈسمبر میں پھیلی پراسرار بیماری کی یاد تازہ کرتے ہوئے پلا گاوں میں اسی طرح کی بیماری پھیل گئی ہے ۔ منگل تک یہاں اس طرح کے 24 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ گاوں ایلورو ٹاون سے 30 کیلومیٹر کے فاصلے پر ہے جہاں پر اسرار بیماری کی اطلاعات پیر سے مل رہی ہیں۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ اب تک اس بیماری سے 24 افراد کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے اور تین افراد اب بھی زیر علاج ہیں۔ دو مریض مقامی دواخانہ میں اور ایک مریض ضلع دواخانہ سے رجوع کیا گیا ہے ۔