حیدرآباد یکم اپریل (یواین آئی)اے پی میں کورونا وائرس کے معاملات میں کافی اضافہ ہوگیا ہے ۔آج ایک ہی دن میں اس موذی وائرس کے 43معاملات درج کئے گئے ہیں۔اس طرح کورونا کے معاملات کی تعداد بڑھ کر 87تک جاپہنچی ہے ۔محکمہ صحت وطبابت نے یہ بات بتائی۔گزشتہ شب 9بجے سے صبح 9بجے کے درمیان 43نئے معاملات درج کئے گئے ۔محکمہ صحت کے بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔گذشتہ 12گھنٹوں کے دوران 373افراد کے مختلف نمونے حاصل کئے گئے جن کی جانچ کی گئی۔ان میں 330کی رپورٹس منفی آئی۔عہدیداروں نے بتایا کہ دو کی حالت تشویشناک ہے ۔آج ایک ہی دن میں ضلع کڑپہ سے 15،مغربی گوداوری سے 13نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔چتور ضلع میں 5،پرکاشم ضلع میں چار،مشرقی گوداوری ضلع میں دو،نیلورضلع میں دو،کرشنا میں ایک،وشاکھاپٹنم میں ایک نیا معاملہ درج کیاگیا ہے ۔محکمہ صحت نے کہاکہ دو افراد روبہ صحت ہوگئے ہیں۔
