حیدرآباد۔ 10فروری (یو این آئی) آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں ہوئی بارش کے نتیجہ میں عوام کومشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔دوسری طرف مسلسل بارش کے سبب کسانوں نے تشویش کااظہار کیا ہے کیونکہ اس بے موسم بارش کے نتیجہ میں ان کی فصلوں کو نقصان پہنچاہے ۔محکمہ موسمیات نے ریاست کے ساحلی علاقوں کے عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔تمل ناڈو اور اوڈیشہ کی ساحلی پٹی پر ہوا کے کم دباو کا علاقہ بنا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں اے پی کے شمالی ساحلی علاقوں میں بارش کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباو اور تلاطم کے نتیجہ میں گنٹور،کرشنا اور پرکاشم اضلاع میں بارش ہوئی۔