اے پی میں بس کی ٹکر سائیکل سوار ہلاک

   

حیدرآباد،30اکتوبر(یواین آئی) آندھراپردیش کے وجیانگرم ضلع میں بس ڈرائیور کی لاپرواہی کے نتیجہ میں ایک سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ ضلع کے سالورو علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب سڑک پر بس کا توازن کھوتے ہوئے ڈرائیور نے سائیکل سے گزرنے والے شخص کو ٹکر دے دی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ سائیکل سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ قریب میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہوگیا۔