اے پی میں تربیت یافتہ چھ آئی اے ایس امیدواروں کو سب کلکٹرس کے عہدے

   

سینئر آئی اے ایس عہدیداروں کو بھی ترقی، چیف سکریٹری کے احکامات
حیدرآباد۔/22 ستمبر، ( سیاست نیوز) ریاست آندھرا پردیش کو الاٹ کردہ سال 2017 کے منتخبہ آئی اے ایس ٹریننگ مکمل کرنے والے آئی اے ایس عہدیداروں کو حکومت نے مختلف عہدوں پر تعینات کرنے ریاستی چیف سکریٹری مسٹر ایل وی سبرامنیم نے احکامات جاری کئے۔ان آئی اے ایس عہدیدارو ں میں چھ آئی اے ایس عہدیداروںکو سب کلکٹر عہدوں پر تعینات کیا گیا۔ ان میں مسٹر ایچ ایم دھیان چندرا کو وجئے واڑہ سب کلکٹر، گوپال کرشنا کو گوڈور سب کلکٹر، ایس شوانادھن کو بحیثیت سب کلکٹر نرسا پور، سی ای پروین آدتیہ کو رمپا چوڈاورم سب کلکٹر ، ٹی نشانتی کو پینو گونڈہ سب کلکٹر جبکہ کے دنیش کمار کو تنالی سب کلکٹر مقرر کیا گیا ۔ علاوہ ازیں بعض آئی اے ایس عہدیداروں کو مکمل ذمہ داریاں سونپتے ہوئے تعیناتی عمل میں لائی گئی ۔ ان عہدیداروں میں مسٹر ششی بھوشن کمار پرنسپال سکریٹری جی اے ڈی کی حیثیت سے مکمل ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ مسٹر کے ششی دھر کو رئیل ٹائم گورننس سکریٹری اور انفارمیشن ٹکنالوجی سکریٹری کی مکمل ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اور انفارمیشن سکریٹری کی زائد ذمہ داریوں سے مسٹر انوپ سنگھ کو حکومت نے سبکدوش کردیا ہے۔ علاوہ ازیں چیف کمشنر لینڈ ایڈمنسٹریشن شیڈول ایریا پراجکٹ ڈائرکٹر کی حیثیت سے مسٹر کے ویٹری سیلوین کا تقرر کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جن آئی اے ایس عہدیداروں کو احکامات تقررات جاری کئے گئے انہیں فوری اپنی نئی ذمہ داریوں کا جائزہ حاصل کرلینے کی ہدایت دی گئی۔