حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : پڑوسی ریاست آندھرا پردیش میں منکی پاکس کے ایک مشتبہ کیس کی اطلاعات کے ساتھ تلنگانہ حکومت نے کسی امکانی وبا سے نمٹنے کے لیے تیاریاں تیز کردی ہیں ۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے منکی پاکس کے کسی مشتبہ کیسیس کے لیے سکندرآباد میں گاندھی ہاسپٹل کو ریفرل ہاسپٹل کے طور پر نامزد کیا ہے ۔ بی رویندر نائیک ، ڈائرکٹر پبلک ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر نے کہا کہ اس میں عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’ جب تک سنٹرل ہیلت ایجنسیز سے ہم کو باضابطہ توثیق موصول نہ ہو ہم اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے ہیں کہ آیا آندھرا پردیش میں کوئی کیس ہوا ہے ‘ ۔ تاہم تلنگانہ احتیاطی اقدامات کے ساتھ پوری طرح تیار ہے ۔ منکی پاکس کے کسی مشتبہ کیسیس کے لیے گاندھی ہاسپٹل کو ریفرل ہاسپٹل نامزد کیا گیا ہے ۔ ہم نے مرد اور خاتون مریضوں کے لیے ہر ایک کے لیے سات بیڈس کے ساتھ آئسولیشن وارڈس قائم کئے ہیں ۔ نیز اس ہاسپٹل میں ضروری ٹسٹنگ سہولتیں ۔ آر ٹی ۔ پی سی آرکٹ دستیاب ہیں ‘ ۔۔