اے پی میں حکومت 10 ضروری اشیاء کی قیمتوں کا تعین

   

Ferty9 Clinic

امراوتی ۔ /15 اپریل ( پی ٹی آئی) حکومت آندھراپردیش نے کووڈ۔19 کے سبب لاک ڈاؤن کے دوران چلر فروشوں کی طرف سے ضروری اشیاء کی من مانی قیمتوں کی وصولی کو روکتے ہوئے 10 ضروری اشیاء بشمول چاول ، دال ، خوردنی تیل اور چند ترکاریوں کے سرکاری طور پر قیمتیں مقرر کی ہیں ۔ ڈسٹرکٹ کمیٹی چاول ، چار قسم کی دالوں اور خوردنی تیلوں اور چند ترکاریوں کا تعین کررہی ہے اور یہ قیمتیں دوکانوں پر آویزاں کردہ بورڈ پر درج کی جائیں گی ۔