اے پی میں درجہ حرارتمیں گراوٹ

   

حیدرآباد11جون (یواین آئی)ایک ہفتہ تک شدید گرمی کے بعد اے پی میں درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی۔ آندھراپردیش اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق منیم ضلع سلور میں درجہ حرارت41.94 ڈگری درج کیا گیا ۔ کاکناڈا کے بعض منڈلوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیاگیا۔اسی دوران محکمہ موسمیات نے کہا کہ شمالی ساحلی اے پی، یانم اور جنوبی ساحلی اے پی میں شدید گرمی کاامکان ہے ۔محکمہ نے کہا کہ سمندری طوفان بیپر جوائے نے شمالی بحریہ عرب کی طرف پیشقدمی کی ہے ۔اضلاع چتور، تروپتی، انامیا، ستیہ سائی اور رائل سیما کے دیگر حصوں میں موسم برسات سے پہلے بارش کا امکان ہے ۔