اے پی میں درجہ حرارت دو ڈگری سلسیس درج

   

Ferty9 Clinic


حیدرآباد۔ مشرقی اور شمال مشرقی سمت سے آرہی ہواوں کے نتیجہ میں دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی ہے ۔اے پی کے وشاکھاپٹنم میں رات کا درجہ حرارت معمول سے دو تا تین ڈگری کم درج کیاجارہا ہے ۔وشاکھاپٹنم کے محکمہ موسمیات کے مطابق وشاکھاایجنسی علاقہ میں اقل ترین درجہ حرارت دس ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔لمباسنگی میں تاہم اعظم ترین درجہ حرارت ایک تا دو ڈگری درج کیا گیا۔ عہدیداروں نے کہاکہ دسمبر کے اواخر تک ایسی ہی صورتحال برقرار رہے گی۔دوسری طرف تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں بھی سردی کی لہر دیکھی جارہی ہے ۔پیشرو اضلاع نظام آباد،عادل آباد اور محبوب نگر میں درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی ہے ۔اعظم ترین درجہ حرارت 10.6ڈگری سلسیس ناگرکرنول ضلع کے امرآباد میں درج کیاگیا۔سردی کی وجہ سے لوگ دس بجے دن تک گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کررہے ہیں۔محبوب نگر ضلع کے راج پور میں درجہ حرارت 10.8ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔ضلع سنگاریڈی کے کوہیل علاقہ میں 11.6ڈگری سلسیس درجہ حرارت درج کیاگیا۔ شہر حیدرآباد کے کئی نواحی علاقوں میں فٹ پاتھس پر سونے والے افراد نے لحافوں کا استعمال شروع کردیاہے ۔