راجمنڈری ۔ بالائی ریاستوں تلنگانہ اور مہاراشٹرا سے پانی کے بہاو کے نتیجہ میں آندھرا پردیش میں گوداوری کی سطح آب میں اضافہ ہو رہا ہے اور دولیشورم بیاریج میں خطرہ کے پہلے نشان تک سطح آب پہونچ گئی ہے ۔ پولاورم کافرڈیم میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس سے کئی گاوں زیر آب آگئے ہیں۔ 30 گاووں کے عوام کا تخلیہ کروادیا گیا ہے ۔ مزید چھ گاووں سے عوام کا تخلیہ کروایا جا رہا ہے ۔ پولاورم کے پانی سے دیوی پٹنم کا علاقہ زیر آب آگیا ۔ کہا گیا ہے کہ یہاں سے سات لاکھ کیوسکس پانی کی نکاسی کی جا رہی ہے ۔
