اے پی میں دوہزار بستر الگ تھلگ : وزیر بلدی نظم و نسق بوتسا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد یکم اپریل (یواین آئی)اے پی کے وزیربلدی نظم ونسق بوتساستیہ نارائنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ کے سبب صورتحال کا روزانہ جائزہ لیاجارہا ہے ۔انہوں نے تاڑے پلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی ہدایت پر ہاسپٹلوں ، الگ تھلگ مراکز میں قیام کی سہولیات میں اضافہ کیاگیا ہے اور دو ہزار الگ تھلگ بستر تیار رکھے گئے ہیں۔ ریاست میں مختلف مقامات پر مزدوروں اور ورکرس کیلئے کھانے کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کا بھی انتظام کیاگیا ہے ۔سماجی فاصلہ بنائے رکھتے ہوئے رعیتوبازاروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے جہاں سبزیوں کی فروخت کا انتظام کیاگیا ہے ۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی علامات پر فوری طورپر ہاسپٹل جاکر طبی جانچ کروائیں۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں کورونا وائرس کے مثبت معاملات کی تعداد 87تک جاپہنچی ہے ۔ریاست میں ایک ہی دن میں 43معاملات درج کئے گئے ہیں۔