حیدرآباد،3 ستمبر (یو این آئی) آندھرا پردیش میں رورل سکریٹری/وارڈ سکریٹری جائیدادوں کو پُر کرنے دوسرے دن بھی امتحان منعقد کیا گیا۔ولیج ریونیو آفیسر اور ولیج سروئیر کا امتحان 10بجے دن تا 12.30بجے دوپہر منعقد ہوا۔یہ امتحان وی آر اوز کی 2880 ملازمتوں و سروئیر کی 11,152 ملازمتوں کو پُر کرنے منعقد کیاگیا۔وارڈ ہیلت سکریٹری ملازمتوں کیلئے امتحان منعقد کیاگیا۔ 72,581 امیدواروں نے شرکت کی ۔مراکز کے قریب دفعہ 144نافذ کردی گئی۔امیدواروں کی سہولت کیلئے آرٹی سی کی جانب سے ہر ضلع میں 500بسوں کا انتطام کیاگیا اور بس اسٹینڈس و ریلوے اسٹیشنس میں ہیلپ ڈیسک بھی بنائے گئے۔