حیدرآباد 19اکتوبر (یو این آئی) اے پی کے وزیر آئی ٹی نارالوکیش نے ریاست کے صنعتی کلسٹرس میں آسٹریلیا کی سرمایہ کاری کی درخواست کی ہے ۔آسٹریلیا کے دورہ پر انہوں نے آسٹریلیا۔انڈیا سی ای او فورم کے ڈائرکٹر میک کیتو سے ملاقات کی اور کہا کہ اے پی کو آسٹریلیا۔انڈیا اسٹیٹ انگیجمنٹ ایجنڈا میں شامل کیا جائے اور آسٹریلیا۔آندھرا پردیش سی ای او راؤنڈ ٹیبل میٹنگ کے لئے تعاون فراہم کیا جائے ۔لوکیش نے کہا کہ توانائی، شپنگ، لاجسٹکس اور ڈیجیٹل سکٹرس میں آندھرا پردیش میں خصوصیات موجود ہیں۔ اگلے سی ای او فورم سیشن میں آندھرا پردیش کی شراکت کو یقینی بنایا جائے ۔ اہم شعبوں اور سرمایہ کاری کیلئے تیار منصوبوں کو وہاں پیش کیا جائے گا۔یہ ملاقات آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری میں اضافہ اور کاروباری مواقع کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے مقصد سے کی گئی۔