حیدرآباد۔ اے پی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین نوجوان ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ کل شب ضلع مغربی گوداوری کے دیندالورو علاقہ کی قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب ان کی بولیروگاڑی چلانے والے ایک نوجوان نے اس کا توازن کھودیا جس کے بعد یہ گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد راجمندری سے حیدرآباد جانے والی بس سے ٹکراگئی۔حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ یہ تینوں نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہا تھا۔حادثہ کی شکارکار کو شدیدنقصان پہنچا۔مہلوکین کی شناخت راماکرشنا،وی گاندھی اور نریندر کے طورپر کی گئی ہے ۔پولیس نے لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے ایلورو کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔