اے پی میں سڑک حادثہ، تین ہلاک

   

حیدرآباد۔ آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک اور بعض دیگر زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے گولاپلی کی قومی شاہراہ نمبر44پر اُس وقت پیش آیاجب بنگالورو سے اننت پور جانے والی کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار الٹ گئی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور بعض دیگر زخمی ہوگئے۔