حیدرآباد17مئی (یواین آئی) آندھراپردیش کے پلناڈو ضلع کے پونڈوگُلا علاقہ میں لاری کے آٹو سے تصادم کے نتیجہ میں 6افرادہلاک اور دیگر 10زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ چہارشنبہ کی صبح پیش آیا۔ ضلع کے نرساپورگاوں سے تعلق رکھنے والے افرادجن میں زیادہ تر مزدور تھے ، تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے نرساپورم گاوں جارہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہوگئے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کی اسپتال منتقلی کے دوران موت ہوگئی۔ زخمیوں کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔