اے پی میں سڑک حادثہ۔ ڈاکٹر و بیٹی ہلاک

   

حیدرآباد 25 ستمبر (یو این آئی) اے پی ضلع پلناڈومیں سڑک حادثہ میں ڈاکٹر اور ان کی بیٹی ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ تاتاپوڈی کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق تروپتی کے ساکن 42سالہ ڈاکٹر ٹی وینکٹ کشور اپنی ایک سالہ بیٹی اشوی نندن کے بشمول دیگر پانچ افراد کے ساتھ گاڑی میں تروپتی سے گنٹور جا رہے تھے ۔ تاتاپوڈی کے قریب گاڑی بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔ حادثہ میں ڈاکٹر وینکٹ کشور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ۔ ان کی بیٹی اشوینندن اسپتال میں علاج کے دوران ہلاک ہوگئی۔