اے پی میں سڑک حادثہ ، 5 ہلاک

   

حیدرآباد22 اکتوبر(یو ا ین آئی) آندھراپردیش کے ضلع انامیامیں پیش آئے سڑک حادثہ میں 5افرادہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ ضلع کے کالاکڈامنڈل میں کل شب اُ س وقت پیش آیا جب ایک پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس آٹو سے ٹکراگئی۔حادثہ اتنا شدیدتھا کہ 5افرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ یہ بس چتور سے حیدرآباد آرہی تھی۔
مقامی افرادسے اطلاع ملنے کے بعد پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور امدادی کاموں کاآغازکردیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حادثہ کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ پولیس نے ابتدائی طور پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حادثہ کی وجہ تیز رفتاری تھی۔