اے پی میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ۔چندرابابو کا ٹوئیٹ

   

حیدرآباد10جنوری(یواین آئی) آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو نے دعوی کیا ہے کہ ریاست میں 2014 سے سیاحوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور یہ دیرپا سیاحتی طریقہ کار، اے پی کے قدیم پلوں ،ہل اسٹیشنس ، قدرتی پانی اورشاندار منادر کی ترقی کے لئے حکومت کی حکمت عملی کے سبب ممکن ہوا ہے ۔ انہوں نے اس خصوص میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہاکہ اے پی میں سیاحتی شعبہ میں ترقی ہوئی ہے ۔اپنے دیگر دو ٹوئیٹس میں انہوں نے کہاکہ حکومت اے پی ریاست کو مسرت والی ،جامع ،عالمی مسابقتی اور اختراعی سماج والی ریاست میں تبدیل کرنا چاہتی ہے ۔اس خواب کی تکمیل کیلئے حکومت نے صنعتی اور خدمات کے شعبہ پر توجہ مرکوز کی ہے تاکہ اے پی میں نجی شعبہ کو پیداکیاجاسکے ۔انہوں نے کہاکہ اے پی نے حالیہ دنوں میں قابل قدر ترقی کی ہے ۔ریاستی حکومت گھریلواور صنعتی سرمایہ کاری کے ذریعہ صنعتی ترقی کو فروغ دے رہی ہے ۔