اے پی میں سیلاب مہلوکین کی تعداد 32 ہوگئی

   

حیدرآباد 5 ستمبر ( یو این آئی ) آندھرا پردیش میں غیر معمولی طوفانی بارش اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے ۔ امدادی اور راحت کیمپوں میں مقیم افراد کی تعداد 45 ہزار سے زائد ہے ۔ این ٹی آر ضلع میں 24 اموات کی اطلاع ہے ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ مرکزی حکومت کی ایک بین وزارتی ٹیم نے کرشنا این ٹی آر اور گنٹور اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے سیلاب کے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔