حیدرآباد19جولائی (یواین آئی)آندھراپردیش میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس کے الوری سیتاراماجو ضلع کی پوچماں مندرمیں بارش کا پانی داخل ہوگیا۔ بالائی علاقوں میں بارش کی وجہ سے دریائے گوداوری میں پانی کا شدید بہاو دیکھاگیا۔پانی کی سطح میں اضافہ سے کل سے اس مندر میں پانی کی سطح بڑھتی چلی گئی۔محکمہ انڈومنٹ کے عہدیداروں نے مندر کا دورہ کیااوردرشن کو عارضی طورپر معطل کردیاگیا۔ مندر کے قریب مقامی افرادنے دکانیں خالی کر دیں۔