4 تا 13 جنوری فزیکل ایفیشنسی ٹسٹ مقرر ، کمشنر محکمہ تعلیمات کا بیان
حیدرآباد /2 جنوری ( سیاست نیوز ) ریاست آندھراپردیش میں اساتذہ مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے ڈی ایس پی 2018 ٹسٹ کے سلسلہ میں اسکول اسسٹنٹس ( فزیکل ڈائرکٹرس ) اور پی ای ٹیز ( فزیکل ایجوکیشن ٹیچرس ) امیدواروں کیلئے 4 تا 13 جنوری تک فزیکل ایفیشنسی ٹسٹ منعقد کیا جائے گا ۔ ریاستی کمشنر محکمہ تعلیم آندھراپردیش شریمتی کے سندھیا رانی نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ہر روز 1400 امیدواروں کے لحاظ سے دو سیشن میں یہ امتحان ( ٹسٹ ) منعقد کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایس سی 2018 کیلئے درخواستگذار 337 فزیکل ڈائرکٹر ( پی ڈی ) امیدواروں کے منجملہ 285 امیدواروں نے اور 13839 پ ای ٹیز ( فزیکل ایجوکیشن ٹیچرس) امیدواروں کے منجملہ 12551 امیدواروں نے آن لائین کے ذریعہ ویب آپشن درج کرواسکتے ہیں ۔ جبکہ 52 فزیکل ڈائرکٹر امیدوار اور 1288 پی ای ٹیز ( فزیکل ایجوکیشن ٹیچرس ) امیدواروں نے اپنے آپشنس درج نہیں کروائے کمشنر اسکول ایجوکیشن شریمتی سندھیا رانی نے مزید بتایا کہ ان امیدواروں کیلئے 100 میٹر کی دوڑ ، لانگ جمپ کے ساتھ ساتھ شاٹ پٹ ضروری رہے گا اور آخری دن فزیکل ٹسٹ بھی کئے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید تفصیلات کیلئے امیدواروں سے cse.ap.gov.in ویب سائیٹ کا ملاخطہ کرنے کی خواہش کی اور کہا کہ مذکورہ ٹسٹوں کے نتائج اسی دن جاری کردئے جائیں گے ۔