اے پی میں فلائی اوور منہدم ۔ دو افراد ہلاک

   

وشاکھاپٹنم ۔ آندھرا پردیش میں سباورم کے مقام پر ایک فلائی اوور کا کچھ حصہ منہدم ہوجانے کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کچھ دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ منگل کی شام پیش آیا ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نیشنل ہائی وے پر انکا پلی ۔ آنندا پورم روٹ پر تعمیراتی کام چل رہا تھا ۔ سمجھا جارہا ہے کہ فلائی اوور کا ایک پلر گرپڑا جس کے نتیجہ میں فلائی اوور کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا ۔ اس واقعہ میں وہاں پارک کی کوئی ایک گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ کچھ دوسری گاڑیوں کو بھی نقصان پہونچا ۔ ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ پارک کی ہوئی گاڑی میں دو افراد اس حادثہ کی وجہ سے فوت ہوگئے ہیں۔ کچھ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔