حیدرآباد ۔ 25مارچ ( این ایس ایس ) بالی ووڈ کے ممتاز فلم ہدایت کار رام گوپال ورما کی تلگو فلم ’’لکشمی این ٹی آر ‘‘ کی آندھراپردیش میں ریلیز کی راہ ہموار ہوگئی ۔ آندھراپردیش کی میڈیا سرٹیفکیشن و نگران کمیٹی نے پروڈیوسر کے اس ریاست میں فلم ریلیز کرنے کی اجازت دے دی ۔ پروڈیوسر راکیش ریڈی نے کہا کہ ہدایت موصول ہونے کے بعد وہ اس کمیٹی سے رجوع ہوئے تھے اور فلم سے متعلق بعض شکوک و شبہات پر وضاحت کریں ۔ کمیٹی نے ان سے کہا ہ فلم ریلیز کئے جانے کے بعد کسی اعتراض کے اظہار کی صورت میں بھی وہ ان سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔ راکیش ریڈی نے کہا کہ انہوں نے اس فلم میں کسی کے جذبات یا احساسات کو مجروح نہیں کیا ہے ۔ یہ فلم این ٹی آر کی دوسری بیوی لکشمی پاروتی کیطرف سے لکھی گئی کتاب سے اخذ کردہ این ٹی آر کی زندگی کے صرف ایک واقعہ پر محور ہے ۔